ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پرچارک کی لسٹ میں کٹیار کا نام دیکھ کر حیران ہوں، بھگوان بچائے: واڈرا

پرچارک کی لسٹ میں کٹیار کا نام دیکھ کر حیران ہوں، بھگوان بچائے: واڈرا

Fri, 03 Feb 2017 20:17:16    S.O. News Service

لکھنؤ، 3/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر ونے کٹیار کو یوپی انتخابات کے لیے ا سٹار پرچارک بنا نے پر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے ان پر نشانہ سادھا ہے۔واڈرا نے ٹوئٹ کر کہاکہ اسٹار کمپینر کی لسٹ میں ایسا نام دیکھ کر میں حیران ہوں، جس کا ماضی داغدار رہا ہے اور جو اپنے بیانات سے خواتین کی توہین کرتے ہیں،بھگوان ہمیں بچائے۔وہیں ونے کٹیار نے واڈرا کے تبصرہ پر اپنے ردعمل  میں کہاکہ میں ان لوگوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں جو خود داغدار ہیں۔غورطلب ہے کہ گزشتہ 25/جنوری کو بی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے پرینکا گاندھی پر متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ پرینکا کوئی اداکارہ نہیں ہیں، وہ اتنی خوبصورت بھی نہیں ہیں، جتنا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،انہوں نے آگے کہا تھا کہ ہماری پارٹی میں اسمرتی ایرانی ہیں،جو پرینکا سے زیادہ بھیڑ اکٹھاکر سکتی ہیں، ہمارے پاس کئی اسٹار کمپینر ہیں جو پرینکا سے زیادہ خوبصورت ہیں،بی جے پی میں خوبصورت عورتوں کی کمی نہیں ہے، جہاں کھڑا کر دیں گے، ان سے زیادہ ووٹ لا سکتی ہیں۔کٹیار کے بیان پر پرینکا نے کہا تھاکہ اس سے خواتین کو لے کر بی جے پی کی سوچ بے نقاب ہو گئی ہے۔


Share: